102

پی پی اور ن لیگ کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر کا اعلان

پی پی اور ن لیگ کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر کا اعلان

پی پی اور ن لیگ کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

 بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، توقع ہے حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے ، آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے ، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے ۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 95 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ (ن) لیگ 67 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 52 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 15، مسلم لیگ (ق) 2، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔

https://youtu.be/etW2nejFnmk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں