113

آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا: صدر مملکت

آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا: صدر مملکت

آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر عارف علوی نےعام انتخابات میں نتائج کی تاخیر پر کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ‘ہماری’ طویل جدوجہد کو یاد رکھیں۔ 

انہوں نے کہ اکہ ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا (جیسا کہ آج کل کیا جا رہا ہے) لیکن اس میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔ 

صدر نے کہا کہ ہر امیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے 5 منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں، ناکام کی گئی۔ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 73 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=NoYDMbWtowA&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں