50

پولیس افسرکو تھپڑ مارنے کا واقعہ، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا

پولیس افسرکو تھپڑ مارنے کا واقعہ، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا

پولیس افسرکو تھپڑ مارنے کا واقعہ، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر موموجود پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ پولیس افسرکو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا۔

اس سے قبل  جون 2021 میں بھی فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=NoYDMbWtowA&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں