64

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ملک میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 66.66 فیصد تک مہنگی کر دی گئی، پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  جبکہ ماہانہ 60 اور90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  جبکہ نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، 200مکعب میٹر استعمال پر 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے گیس قیمت 3900روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھی گئی ہے۔

سیمنٹ کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی جبکہ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس نرخ 150روپے اضافے سے 3750روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

گیس کی قیمتوں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=kA4M5ta5v5w

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں