پی ایس ایل: کوئٹہ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف 52

پی ایس ایل: کوئٹہ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: کوئٹہ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: کوئٹہ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں کوئٹہ نے زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=WrcvowFELz0&t=30s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں