سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی منظوری
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی منظوری
انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر نگران پنجاب کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ اور ضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ لیاقت چھٹہ پر مقدمہ درج کرنےکے لیے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
ہفتےکو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا میں نے انتخابات کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی اور ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان بھی ملوث ہیں، میرے ساتھ ان لوگوں کو بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا چاہیے۔
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے۔