سندھ میں نقص امن ، زمینوں پر قبضوں اور بے روزگاری کیخلاف 25 فروری کو ٹھٹھہ شہر میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ صنعان خان قریشی
ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ میں نقص امن ، زمینوں پر قبضوں اور بے روزگاری کیخلاف 25 فروری کو ٹھٹھہ شہر میں تاریخی دھرنا دیں گے۔
جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی صنعان خان قریشی
وسائل کے حصول کے لیے سبکو متحد ہونا ہوگا ، آئس ، ہیروئین جیسے مہلک منشیات میں شاگرد طلبہ و طالبات بھی بڑی تعداد میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی نے دھابیجی پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ انتظامیہ منشیات کی سرپرستی کرتی آرہی ہے ، انسان دشمن گروہ مسقبل کے معماروں کو تباہ کرنے پر لگا ہوا ہے ، سندھ انتہائی مشکلات کا شکار ہے ، اغواء کاری سمیت معصوم بچوں اور بچیوں کو غیر محفوظ بنادیا گیا ہے
جرائم پیشہ افراد کو سرعام سزا ملنی چاہئے ، سندھ کو درپیش مسائل کے حل اور وسائل کے حصول سمیت سندھ کی زمینوں پر جاری قبضوں کیخلاف 25 فروری کو ٹھٹھہ شہر میں تاریخی دھرنا دینے جاریے ہیں ، محب وطن سندھی اور سندھ سے محبت رکھنے والے ہر فرد کو شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے
اس موقع پر کریم بلوچ، جمشید حدیو، گلزار شاہ، نظام جوکیو اور دیگر موجود تھے۔