45

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے عوام کو لگنا شروع

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے عوام کو لگنا شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے عوام کو لگنا شروع ہوگئے۔ کھاد فیکٹری مالکان نے گیس کی قیمت کو جواز بناتے ہوئے کھاد کے فی بیگ میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا۔(23-فروری-2024ء) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے عوام کو لگنا شروع ہوگئے

ایک دن میں کھاد فیکٹری مالکان نے گیس کی قیمت کو جواز بناتے ہوئے کھاد کے فی بیگ میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا ہے، دو روز قبل 4ہزار روپے میں فروخت ہونیوالا کھاد کا گٹو 5200 روپے پر جا پہنچا ہے۔ کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نے بتایا کہ کھاد فیکٹریوں کی جانب سے 5200روپے کھاد بیگ کی قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ لوڈنگ 5300 سے 5400 روپے ہے دیگر اخراجات ڈال کر عام صارف کو یہ بیگ 6000 روپے سے 6200 روپے میں ملے گا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کھاد فیکٹریوں کی بدمعاشی ہے کہ ڈیلرز سے 3-3 ماہ قبل رقم وصول کرکے انہیں مال فراہم نہیں کیا جاتا جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.اب ہم نے کھاد کے حصول کیلئے نومبر میں ادائیگی کی تھی جو فروری کے آخر تک بھی ہمیں کھاد فراہم نہیں کی گئی۔ اب کہا جارہا ہے کہ نئی قیمت ادا کریں تو کھاد دینگے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ تین ماہ تک کھاد ڈیلرز کے پیسے یہ استعمال کرتے رہے ہیں، آئندہ ڈیلرز مالکان بھی اپنا لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس بلا رہے ہیں تاکہ کھاد فیکٹریوں کے مالکان کی اس سینہ زوری سے بچنے میں مدد مل سکے۔ ~

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں