ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، تھپڑ مارے اور دھکے دیے
ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تھانہ ٹیکسلا کی پولیس ٹیکسلا کچہری میں جیب تراشی میں ملوث ملزم بصیر خان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم کی والدہ بیٹے کو بچانے کیلئے آڑے آگئی۔
ملزم کی والدہ کی مداخلت پر پولیس اہلکار امتیاز ناصر نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تھپڑ مارے، زمین پر گھسیٹا اور دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔
سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے خاتون پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکار امتیاز ناصر کو معطل کرکے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=NE8Fzy1kS_Q&t=4s