157

پاناما کا ہنگامہ، نیب کی بڑی کامیابی

اسلام آباد: لندن فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے نیب کو بڑی کامیابی مل گئی ،تمام مصدقہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا، برطانیہ نے نیلسن ۔ نیسکول کے اصل دستاویز نیب کے حوالے کر دیے، نیب جلد تمام ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کرے گا۔

پاناما کے ہنگامے میں نیب کو بڑی کامیابی مل گئی لندن فلیٹس کس نے کب خریدے ؟نیلسن اور نیسکول کمپنی کس نے کب بنائی ؟کہاں اور کتنی انویسٹمنٹ کی گئی ؟ برطانیہ نے ایک سال بعد سارا ریکارڈ نیب کو دے دیا ۔

شریف خاندان کا لندن فلیٹس دوہزار چھ میں حاصل کرنے کا دعویٰ سچا ہے یا جھوٹا ؟ فیصلے کی گھڑی نزدیک آگئی ہے۔

سماء کے اینکر پرسن ندیم ملک کا کہنا ہے کہ یہ سرٹیفائیڈ کاپی اگر عدالت ثبوت کے طور پر مانتی ہے تو یقیناً اس کی قانونی حیثیت ہوگی، تو اس کیس میں فیصلے کے قریب یہ ایک بہت بڑی اور اہم پیش رفت ہوگی ۔

سماء کے بیورچیف اسلام آباد خالد عظیم نے کہا ہے کہ چونکہ اس کیس میں نواز شریف صاحب ہی ملزم ہیں لہٰذا اس کی ساری کی ساری ذمہ داری نواز شریف صاحب پر ہی آ جائے گی ۔

واضع رہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان نے اب تک نیلسن نیسکول کے کاغذات پیش نہیں کیے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں