64

آ جکل پوری امتہ مسلمہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور تمام دنیا کے مسلمان کو پریشان کن حالات کا سامنا

آ جکل پوری امتہ مسلمہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور تمام دنیا کے مسلمان کو پریشان کن حالات کا سامنا

ضلع مہمند
آ جکل پوری امتہ مسلمہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور تمام دنیا کے مسلمان کو پریشان کن حالات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار آ صف لقمان قاضی فرزند ارجمند قاضی حسین احمد ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان نے جامعہ تفہیم القرآن غازی بیگ
میں دستاربندی تقریب اور قاضی حسین احمد بلاک کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشہور اسلامی اسکالر شیخ القرآن والحدیث مولانا نور احمد دین، سوشل ایکٹوسٹ یوتھ لیڈر اصغر خان مہمند ، جماعت اسلامی ضلع کے امیر ملک محمد سعید خان ، نائب امیر ملک فردوس خان صافی ، جامعہ تفہیم القرآن غازی بیگ کے مہتمم مولانا حافظ معاویہ ، علاقے کے عمائدین اور کثیر تعداد میں طلباء ,اور ان کے والدین بھی موجود تھے ۔

محمد سعید خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تفہیم القرآن طلباء کی رہائش پذیر ادراہ ہے جسمیں طلباء دینی اور دنیاوی علوم سے مستفید ہورہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسے میں 70 فیصد طلبا یتیم ہیں ۔
جامعہ تفہیم القرآن کے مہتمم مولانا حافظ معاویہ نے کہا کہ ہم ایسے طلباء تیار کررہے ہیں جو کہ معاشرے کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ زیادہ طلباء یتیم ہیں جن کی پرورش ہم مدرسے میں کرتے ہیں لہذا علاقے کے مخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم ان یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اچھی طریقے سے جاری رکھیں ۔
مشہور اسلامی اسکالر شیخ القرآن مولانا نور احمد دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ایک پسماندہ علاقہ ہے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تحریک صرف الیکشن تک محدود نہیں بلکہ قوم کی راہنمائی و ترقی کے لیے جماعت اسلامی کی جدو جہد پالیسی اور اصولوں کے تحت جاری رہے گی ۔

آ صف لقمان قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو گمراہی اور جہالت سے نکالنا اصل احسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں ا خلاقی اور فطری تربیت کا نظام بھی موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عقائد اور اعمال کی اصلاح بھی کرتے ہیں ۔
آ صف لقمان قاضی نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم اور بربریت پر گہرے رنج و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ مہینوں سے فلسطینوں کی قتل عام جاری ہیں ۔ خواتین اور بچوں کو بے درددی کے ساتھ شہید کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں جو کہ افسوس ناک اور شرمناک ہیں۔
آس موقع پر آ صف لقمان قاضی ، ملک محمد سعید خان اور مہتمم جامعہ تفہیم القرآن غازی بیگ مولانا حافظ معاویہ نے قاضی حسین احمد بلاک کا افتتاح بھی کیا ۔اخیر میں ملک اور قوم۔کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں