77

ضلع مہمند۔48 گھنٹے سے برستی بارش مزید عوام کیلئے زحمت بن گیاکئی مقامات پر کچی مکانات کو جزوی نقصانات کی اطلاعات

ضلع مہمند۔48 گھنٹے سے برستی بارش مزید عوام کیلئے زحمت بن گیاکئی مقامات پر کچی مکانات کو جزوی نقصانات کی اطلاعات

ضلع مہمند۔48 گھنٹے سے برستی بارش مزید عوام کیلئے زحمت بن گیاکئی مقامات پر کچی مکانات کو جزوی نقصانات کی اطلاعات۔دیہی علاقوں میں کچی راستوں کے باعث دو دنوں سے عوام گھروں میں محصور بلکہ کچی کمروں سے بارش کا پانی ٹپکنے لگی ۔اشیاء خوردونوش اور پکانے کیلئے خسں خشاک کم سمیت روشنی استعمال کیلئے بیٹریوں میں چارج ختم۔حالانکہ بجلی نے پہلے ہی عوام سے ناطہ توڑ رکھی ہے ۔

قبائلی ضلع مہمند میں بھی ملک بھر کی طرح 48 گھنٹے سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جن سےمختلف علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔لیکن تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔اگرایک طرف گہرے بادلوں نے ڈھیرے ڈال کرگھنٹوں سے بارش برس رہی ہے۔توواپڈا والوں نے انکھیں اور کان بند کرکے بجلی کی ترسیل روک دی ہے بلکہ بوسیدہ تاروں و پولز میں کھبی کھبار کرنٹ دیکر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں.بلکہ بجلی کی دو دن بندش سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تحصیل صافی، امبار، پنڈیالی احمدی کور اور دویزو شیری کور میں کمروں کے چھتیں گرچکے ہیں اور تحصیل حلیمزئ، خویزئ بائزئ اور ترکزئ میں مختلف مقامات پر گھروں، مساجد اور حجرہ کے دیواریں منہدم مگر کہیں جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔دو دنوں سے مسلسل بارشوں کے باعث دیہی علاقوں میں کچی مکانات سے پانی ٹپکنے سمیت کچی راستے بھی امدورفت کیلئے مشکل ہوکر بوڑھے بچے 48گھنٹوں سے گھروں میں محصور ہیں بلکہ مسلسل بارش سے دیہی علاقوں امدورفت کے مشکلات سےاشیاء خوردونوش میں کمی اور ایندھن کیلئے خشک خس خشاک کا سٹاک بھی ختم ہورہی ہے ۔حالانکہ روشنی کیلئے سولر سسٹم سے چارج ہونے بیٹریوں نے بھی جواب دے رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں