42

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی۔

قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد پر  13 ارکانِ قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔

قرار داد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پرمقدمات ختم کیے جائیں اورانہیں رہا کیا جائے جبکہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر رہنماؤں کی بھی رہائی کا مطالبہ  کیا گیا۔

قرار داد  کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے،ان کےخلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں،ان پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں۔

اس کے علاوہ عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ووٹ کی جتنی بے عزتی نواز شریف نے کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، تحریک انصاف سے جنرل نشستوں کے بعد مخصوص نشستیں بھی چھینی گئیں ، وہ شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے۔

https://youtu.be/WyAWEuCkA9Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں