غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی
غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی
غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 69 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہزار 341 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے نئی پابندیاں لگادیں ہیں اور مسجد اقصیٰ میں داخلہ اجازت نامے اور میگنیٹک کارڈ سے مشروط کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔