آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی بھی دشمن قوت پاکستان کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی، آرمی چیف پاکستانی قوم کے امیدوں کے محور ہیں اور پاکستانیوں کو یقین ہے کہ موجودہ آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے، انہوں نے کہا
کہ ان کی ماضی کی پالیسیاں جس میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا کو دیکھتے ہوئے پاکستانی عوام کو یقین ہے کہ آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین ارمی چیف ہیں اور وہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اوورسیز پاکستانی اپنے آرمی چیف پر بجا طور پر فخر کرتے ہیں اور انہیں اطمینان ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے