69

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح محکمہ بہبود آبادی ضلع خانیوال کے دفاتر میں بھی 18 تا 23 مارچ کو ہفتہ فیملی پلاننگ کا آغاز

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح محکمہ بہبود آبادی ضلع خانیوال کے دفاتر میں بھی 18 تا 23 مارچ کو ہفتہ فیملی پلاننگ کا آغاز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح محکمہ بہبود آبادی ضلع خانیوال کے دفاتر میں بھی 18 تا 23 مارچ کو ہفتہ فیملی پلاننگ کا آغاز کردیا گیا۔ ضلعی افسر محکمہ بہبود آبادی رائو راشد حفیظ نے ؑبتایا ہے ک ہفتہ فیملی پلاننگ کے دوران ضلعی و تحصیل دفاتر میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گاسیمینار میں آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا
ماں بچے کی بہتر صحت کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے موثر آگاہی فراہم کی جائینگی
سیمینار کے اختتام پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کے تعاون سے خصوصی واک کا انعقاد ہوگا
بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر مرد و خواتین کیمونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا
فری میڈیکل کیمپس میں ماں بچہ کی صحت کی آگاہی کے حوالے سے خواتین کیمونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا
تمام تعلیمی اداروں میں آبادی اور ترقی کے عنوان پہ لیکچر کا اہتمام کیا جائے گا
ٹیچنگ سٹاف اور پیرا میڈکس کے ساتھ بڑھتی آبادی کے مضمرات اور سوسائٹی کے مجموعی کردار کے عنوان پر سیشن کا انعقاد ہوگا
مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں