40

کپاس کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات

کپاس کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کپاس کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات
کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوارکیلئے کپاس کی کاشت فوری کریں اور 15اپریل تک خالی ہونے والے رقبہ پر کپاس کاشت کو ترجیح دیں۔ اگیتی کاشت کیلئے ٹرپل جین اقسام CKC-5، CKC-6، حتف3-، CS-386وغیرہ کاشت کریں۔جوکہ اگیتی کاشت میں زیادہ اچھی پیداوار دیتی ہیں۔ اگیتی کاشت کیلئے کپاس کا شرح بیج 4تا6 کلو گرام بر اترا ہوا بیج استعمال کریں۔بوائی سے قبل بیج کو کیڑے مار اور پھیپھوندی کش زہر لگائیں۔ اگیتی کاشت میں قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5 فٹ (اڑھائی فٹ) جبکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 1.5تا2 فٹ رکھیں۔
یاد رکھیں کہ کپاس کی فصل کو پہلے ساٹھ (60) دن خاص توجہ دیں اور آئی پی ایم ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ کپاس کی بجائی کے وقت چوپا لگاتے وقت ایک جگہ پر دو یا تین بیج لازمی لگائیں تاکہ اگاؤ مکمل ا ور پورا ہو۔ اگاؤ کے بعد چھدرائی کا عمل مکمل کریں کمزور پودوں کو نکال دیں تاکہ باقی فصل تندرست اور توانا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں