75

چوہدری سالک حسین اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پر ہمدردانہ غور کریں،کیپٹن عاصم ملک

چوہدری سالک حسین اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پر ہمدردانہ غور کریں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں لیکن وہ کئی طرح کی مسائل کا شکار اور تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پاکستان کے لیے قائم کمیونٹی ہسپتال، کمیونٹی سکولز اور دیگر پاکستانی کمیونٹی ادارے ناگفتہ بہ حالات میں ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، انہوں نے کہا

کہ میں نومنتخب وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہری سالک حسین کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ہمدردانہ غور کریں اور اوورسیز پاکستانیوں خصوصا مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے تعلیمی اداروں، صحت کے مسائل اور دیگر مسائل پر بھرپور توجہ دے کر ان مسائل کو حل کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان نے مزید کہا کہ مڈل ایسٹ میں مقیم اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

اور یہ پاکستانی سالانہ اربوں روپے پاکستان بھیجتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو کسی حد تک سنبھالا ہوتا ہے لہذا انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چائیے، مجھے امید ہے کہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کام کرینگے اور اپنے دور وزارت میں ہی ان مسائل کو حل کردینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں