58

ڈی ایس پی کبیروالا اعجاز بخاری صاحب ایک نظر بارہ میل پر جہاں قبضہ مافیاں سرگرم ہیں اور قانون بےبس

ڈی ایس پی کبیروالا اعجاز بخاری صاحب ایک نظر بارہ میل پر جہاں قبضہ مافیاں سرگرم ہیں اور قانون بےبس

کبیروالا/خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈی ایس پی کبیروالا اعجاز بخاری صاحب ایک نظر بارہ میل پر جہاں قبضہ مافیاں سرگرم ہیں اور قانون بےبس ہے
تھانہ بارہ میل کی حدود قبضہ مافیاں کا عروج
تھانہ بارہ میل کی حدود میں آۓ روز ڈکیتیاں،چوریاں،اور قبضہ گروپ سرگرم ہے پچھلے دنوں قبضہ گروپ نے ایک غریب خاندان سے ان کے روڈ پر پڑے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہا بمعہ اسلحہ دن۔دیہاڑے سرعام قبضہ گروپ نے چاردیواری گرادی تقدس پامال کیا اتناہی نہیں گھر میں موجود مرد و خواتین کو خوب مارا پیٹا اور ایک مرد کا ہاتھ بھی توڑ دیا بار بار یہی کہتے رہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے ہم نے پیسے دے کر متعلقہ تھانہ کا منہ بند کردیا ہے اس پلاٹ کو چھوڑ کر چلے جاؤ ورنہ پھر ہم جب آۓ گے تم سب کو قتل کردے گے قبضہ گروپ نے غریب خاندان کو دھمکی دے رکھی جلد وہ اس پلاٹ کو خالی کردے ورنہ جان سے جاۓ گے غریب خاندان کے پاس اس پلاٹ کے علاوہ سر چھپانے کےلیے اور کوئی جگہ نہیں ہے
کیا ہمارا قانون اتنا بےبس ہوگیا ہے قبضہ مافیاں کے آگے ہار مان لی ہے جس قانون نے مظلوم کی آواز بننا تھا وہ قبضہ گروپ کے ساتھ کھڑا ہے
اہل علاقہ کا کہنا ہے ان غریبوں کو اگر انصاف نا مہیا کیا گیا ہر غریب کا قانون سے بھروسہ اٹھ جاۓ گا
ڈی ایس پی کبیروالا اعجاز بخاری صاحب انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اور دیکھے کیا ہورہا ہے اپکے سرکل میں
ڈی پی او خانیوال،آرپی او ملتان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں