60

ر بِ کریم قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے، پیر محمد نقیب الرحمن

ر بِ کریم قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے، پیر محمد نقیب الرحمن

راولپنڈی ( بیوروچیف) دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہایت عظمتوں ، رحمتوں اور برکتوں والے ماہِ رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ ِمغفرت میں داخل ہو گئے ہیں ۔ر بِ کریم قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کئے گئے تا کہ تم متقی بن جاؤ۔ ہمیں چاہئے

کہ اس عشرہِ مغفرت میں ربِ رحمان سے اس کی بے پناہ وسیع مغفرت و بخشش کی التجا کریں اور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کریں۔ یہ وہ عظیم ماہِ مبارک رمضان جو ہم پر سایہ فگن ہے اتناعظیم و با برکت مہینہ ہے کہ جس کی آمد پر حضور نبی رحمت ﷺ اصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کو اکھٹا فر ما کر اس کی اہمیت اورعظمت کے متعلق خطبہ ارشاد فرمایا کرتے اور حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ ربِ رحمان نے یہ مہینہ عطا ہی اس لئے فرمایا کہ وہ اپنے پیارے حبیب ﷺ کی امت کی مغفرت فرمانا چاہتا ہے۔

اِس ماہِ مبارک میںہمیں کوشش اِس امر کی کرنی ہے کہ ہم صاحب ِ تقویٰ بن جائیں اور ہمارے دلوں میںصرف اور صرف یہ تمنا ہو کہ یہ مہینہ ہمارے رب کا مہینہ ہے اور ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے۔ماہِ رمضان المبارک تزکیہِ نفس ، خود احتسابی اور غمگساری کا مہینہ ہے جس میں ہم اپنے اخلاق و کردار کی تعمیر اور قول و فعل کی تصحیح کر کے اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔ حضور نبی رحمت ﷺ ارشاد مبارک فرماتے ہیں

کہ تفکراتِ دنیا سے بچو اور تم سب میںدانا وہ ہے جسے موت یاد رہے اور فکرِ آخرت لاحق ہو۔ اسی فکرِ آخرت سے ہماری زبان، گمان اور نیت درست ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ درسِ حدیثِ پاک کی محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی ، افواج پاکستان کی سر بلندی ، اتحاد بین المسلمین اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم وبر بریت سے نجات و آباد کاری کیلئے خصوصی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں