64

آرمی چیف نے ملک کو کئی چیلنجز سے نکالا، کیپٹن عاصم ملک

آرمی چیف نے ملک کو کئی چیلنجز سے نکالا، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر پاک فوج کی بہترین کمان کررہے ہیں، انکی کمان میں پاک فوج پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے، امن کا زمانہ ہو یا جنگ کا، پاک فوج نے کسی بھی لمحے اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتی، یہ سب پاک فوج کی اعلی تربیت، نظم و ضبط اور عظیم تر حب الوطنی کیساتھ ساتھ بہترین کمان کا بھی عملی مظاہرہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کمان ہمیشہ جری، محب وطن اور بااصول سپہ سالاروں کے سپرد رہی ہے، موجودہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین منتظم، بہادر سپہ سالار اور محب وطن پاکستانی ہیں،

آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے سب سے قابل آرمی چیف ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے جس طرح اندرونی و بیرونی خطرات سے نبردآزما ہوکر ملک کو سنگین چیلنجز سے نکالا ہے یہ سب ایک محب وطن اور بہادر سپہ سالار کا عملی مظاہرہ ہے، پوری پاکستانی قوم قابل فخر آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے انکے دور رس اقدامات کی غیرمتزلزل حمایت کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں