54

ہارون آباد ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں ٹی بی آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا

ہارون آباد ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں ٹی بی آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں ٹی بی آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔واک کی سربراہی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر انور سکھیرا نے کی تفصیلات کے مطابق واک میں شبعہ ہیلتھ سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی جس میں ہسپتال کے انچارج ٹی بی کلینِک / فوکل پرسن ڈاکٹر طیب نذیر اورتحصیل ٹی بی اسسٹنٹ محمد بلال انعام اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر انور سکھیرا نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد۔

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان۔ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر ٹی بی کا خاتم کرنا ہوگا ٹی بی قابل علاج مرض ہے۔ 24 مارچ ٹی بی کے اس عالمی دن پر آئیے عہد کریں کہ ٹی بی کی روک تھام کو ترجیح دیں گے۔صحت کی یکساں رسائی کو یقینی بنائیں گے اور ٹی بی سے متاثرہ افراد کی مدد کریں گے مزید انکا کہنا تھا کہ آئیے اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ٹی بی سے پاک پاکستان بنائیں۔ ہاں ہم مل کر ٹی بی کو ختم کر سکتے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں