74

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس دبنگ ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان کی بڑی دبنگ کاروائی

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس دبنگ ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان کی بڑی دبنگ کاروائی

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد تھانہ صدر پولیس دبنگ ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان نے بڑی دبنگ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریاست علی عرف موچھا منشیات فروش گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد کرلی تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے اس موقع پر پولیس تھانہ صدر ہارون آباد کے دبنگ ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ہارون آباد تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست علی عرف موچھا جو علاقہ بھر میں منشیات برائے نوش و فروخت جیسے مکروہ دھندے میں ملوث اور سرگرم عمل تھا اس کے متعدد ساتھی جو کہ منشیات فروشی کے اس گھناؤنے فعل اور مکروہ دھندے میں عرصہ دراز سے سرگرم عمل تھے جو تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈی ایس پی تحصیل سرکل ہارون آباد راؤ محمد سلیم کی سربراہی میں علاقہ بھر کو منشیات سے سے پاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آج بدنام زمانہ ریاست علی عرف موچھا سکنہ 71فور آر ہارون آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1580 چرس برآمد کرکے بجرم 9 سی مقدمہ کا اندارج کر لیا گیا ہے جو کہ علاقہ ہارون آباد کے باسیوں کے لئے ایک احسن اقدام ہے۔ منشیات جیسی لعنت نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں۔منشیات جیسی لعنت نے ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے آئے روز کرائمز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے

منشیات فروشی جیسے مکروہ اور لعنتی فعل میں مرتکب افراد کے خلاف کاروائیوں کا عمل بلا تفریق جاری ہے ایسے عناصر سے ہرگز کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ایسے جرائم پیشہ عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا مزید انکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہینگی۔ اہلیان 71 فور آر ٹبہ غلیانوالہ ہارون آباد کے باسیوں کا کہنا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان۔ ڈی ایس پی سرکل تحصیل ہارون آباد راؤ محمد سلیم اور دبنگ پولیس آفیسر راؤ انعام اللہ خان ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا ہے اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست علی عرف موچھا کی گرفتاری کرکے اہل علاقہ کے باسیوں کے دل جیت لئے ہیں جس پر اہلیان 71 فور آر غلیانوالہ ٹبہ ہارون آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان اور ڈی ایس پی سرکل تحصیل ہارون آباد راؤ محمد سلیم اور دبنگ پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد راؤ انعام اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسے معاشرتی ناسوروں کے خلاف کاروائیاں کرکے 71 فور آر ٹبہ غلیانوالہ ہارون آباد کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں