دہشتگردی کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پرتمام عالمی قوانین نافذکرنا ہوں گے: خواجہ آصف
دہشتگردی کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پرتمام عالمی قوانین نافذکرنا ہوں گے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے واقعات بڑھنےکے پیش نظر بارڈر صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، پاک افغان بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔
وزیردفاع نےکہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے،کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے، بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔