61

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی شروع

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی شروع کردی-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے اس سلسلہ میں گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج کالج ،گرلز ایم سی سکول،اور گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول میں قائم نہم امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل،نگران عملہ کی حاضریوں کا تفصیلی معائنہ کیا-انہوں نے سنٹرز پر امیدواروں کیلئے سہولیات ،سیکورٹی کی چیکنگ کی اور مراکز سپرٹنڈنٹس کو ہدایات امیدواروں کو تمام سہولیات فراہمی کی ہدایت-
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او طالبات اور انکے ساتھ والدین سے بھی ملے- وسیم حامد سندھو کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ امتحانی عمل کی مانیٹرنگ کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے
نقل کی حوصلہ شکنی کی جائے،کوئی نگران عملہ ملوث پایا گیا تو ایکشن لینگے-انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل استعمال کرنے پر بھی پاپندی ہے- ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کے اطراف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے- سنٹرز کے اطراف دفعہ 144 لاگو،غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی ہے-انہوں نے متنبہ کیا کہ امتحانی عمل میں خلل ڈالنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے-
وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن صدف اکبراور افسران تعلیم بھی ہمراہ موجود تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں