90

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کا دورہ

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کمشنر ملتان ڈویژن ملتان مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کا دورہ کرکے اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا- 8 کروڑ60 لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔کمشنر مریم خان نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، متعقلہ محکموں کے افسران ہمراہ موجود تھے-کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن و سہولیات فراہمی بارے خصوصی احکامات ہیں۔

حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کررہی۔
شہریوں تک جدید سہولیات کی سہل فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے-کمشنر مریم خان نے مریضوں لواحقین سے ملاقات، دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی-انہوں نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے پینا فلیکس آویزاں کروانے کا حکم بھی دیا-ڈپٹی کمشنر نے انہیں سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ دی-کمشنر نے ڈی سی کے ہمراہ میاواکی فاریسٹ میں پودا بھی لگایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں