55

کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے ضلع خانیوال میں پبلک سروس بارے اقدامات پر اظہار اطیمنان

کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے ضلع خانیوال میں پبلک سروس بارے اقدامات پر اظہار اطیمنان

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے ضلع خانیوال میں پبلک سروس بارے اقدامات پر اظہار اطیمنان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے راشن پیکج میں شفافیت ، پرائس کنٹرول اور صفائی کے حوالہ سے اقدامات کو مثالی قرار دیدیا-مریم خان کی زیر صدارت ڈی سی دفتر میں اجلاس ڈی سی نے صحت ،تعلیم ،میونسپل سروسز،راشن پروگرام،رمضان بازار،شجر کاری بارے بریفنگ دی-کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت عوام کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں-
ٹیم خانیوال اور ضلعی کے شہری خوش قسمت ہیں کہ انہیں وسیم حامد سندھو جیساڈپٹی کمشنر ملا-ٹیم کی حیثیت سے کام کرکے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں