چوہدری نثار کا عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ، ذرائع 137

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات پر چوہدری نثار شدید برہم

اسلام آباد ( آن لائن )مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات پر چوہدری نثار شدید برہم ہو گئے ہیں اور رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری ہے اور ایسی صورتحال میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالا تر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچنا چاہیے کہ ہم کشمیریوں کوکیا پیغام دے رہے ہیں،ایسے پیغام دیئے جارہے ہیں جیسے خطے میں سب اچھا ہے ،ایسے ملاقاتیں ہو رہی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے ، آزادی کی خاطرشہید کشمیری پاکستان کے قومی پرچم میں دفن ہورہے ہیں،بھارت میں ہمارے سفارت کاروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں ہم ان کو بلا کر دوستی کی باتیں کر رہے ہیں،ایسا پیغام دے رہے ہیں جیسے بھارت اور پاکستان قریب آرہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ان واقعات کوکھلی ریاستی دہشتگردی قرار دے رہی ہے،کشمیرمیں جوکچھ ہورہا ہے اس کا نوٹس اقوام متحدہ نے بھی لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں