61

ماہ رمضان کا تیسرہ عشرہ جاری مگر آزادکشمیر و پاکستانی گورنمنٹ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام

ماہ رمضان کا تیسرہ عشرہ جاری مگر آزادکشمیر و پاکستانی گورنمنٹ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) ماہ رمضان کا تیسرہ عشرہ جاری مگر آزادکشمیر و پاکستانی گورنمنٹ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ۔اسلام گڑھ اور اسکے گردنوواع میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیںموجودہ مہنگائی نے غریب تو غریب امیروں کی بھی کمر کوتوڑ کر رکھ دیا ۔ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرکے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے

۔اسد حسین ،نعمان علی ،ظہیر عباس ،راجہ رمیض اور دیگر کا آزادکشمیر کی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بھی آزادکشمیر کی حکومت مہنگائی کنٹرول نہ کرسکی ۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں جس کہ وجہ سے غریب تو غریب امیر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

۔ اسد حسین ،نعمان علی ،ظہیر عباس ،راجہ رمیض اور دیگر کا آزادکشمیر کی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ غریب عوام کوریلیف پہنچائیں نہ کہ مہنگائی کرکے ان کا اور ان کے بچوں کا نوالہ چھینیں اس کا حساب اللہ تعالیٰ لیگا ۔انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں سبزیوں ،پھلوں ،ریفریش منٹس کی قیمتیں کم کرکے عوام میں پائی جانے والی ٹینشن کو ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں