65

تعلیمی اداروں کے روٹس اور چار دیواری پر تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں،ڈ رضوان قدیر

تعلیمی اداروں کے روٹس اور چار دیواری پر تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں،ڈ رضوان قدیر

ملتان/خانیوال (رپورٹ ۔ سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کا تعلیمی شعبے میں بہتری کیلئے خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں کی موثر مانیٹرننگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز تعلیمی اداروں میں نصاب اور سہولیات کی انسپکشن کی

۔اس موقع پر رضوان قدیر نے علی گڑھ مسلم ہائی سکول اور کمپری ہنسو گرلز سکول کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز اور لیبارٹریز کی انسپکشن کی اور طلباء و طالبات کو لیکچر بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران گرلز کمپری ہنسو سکول کے گرد تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم بھی جاری کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا کہنا تھا

کہ تعلیمی اداروں کے روٹس اور چار دیواری پر تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز کی کڑی انسپیکشن کرکے امیدواروں کو مثالی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں