39

ایران نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی کو خطرہ قرار دیدیا

ایران نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی کو خطرہ قرار دیدیا

ایران نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی کو خطرہ قرار دیدیا

شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ایران جانتا ہے کہ اسرائیل کو  یو اے ای میں تجارتی مقاصد کیلئے نہیں لایا گیا ہے، اسرائیل کو یو اے ای میں سکیورٹی اور فوجی مقاصد کیلئے لایا گیا ہے۔

 ایرانی کمانڈر نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے کہا کہ ایران جوابی کارروائی میں جلد بازی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ  متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ  2020 میں تعلقات قائم کیے تھے۔

 شام میں گزشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے مقامی سربراہ سمیت 7 ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=vNxi5iYKTDQ&t=10s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں