64

مریم نواز 500 سے 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں: عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

مریم نواز 500 سے 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں: عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

مریم نواز 500 سے 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں: عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 500 سے 800 کی قیمت کا لان کا جوڑا پہنتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے جیو نیوز کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں مریم نواز کے فیشن سینس پر گفتگو کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن ڈیزائنر ہیں جو انہیں کپڑے تجویز کرتی ہیں جب کہ وہ میک اپ وغیرہ سے متعلق بھی بہن کی مدد لیتی ہیں۔

اسی دوران مریم نواز کے فیشن اور میک اپ سے پوچھے گئے سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا  کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی کی نقل نہیں کرتیں بلکہ سب انہیں کاپی کرتے ہیں، مریم زیادہ تر آن لائن شاپنگ کرتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ  ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں، مریم نواز چھوٹے برانڈ کے لان کے کُرتے پہنتی ہیں تب بھی وہ بہت حسین نظر آتی ہیں، ان کا فیشن سینس ختم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز بازار میں ملنے والے لان کے 500، 600 یا 800 روپے والے جوڑے خرید کر پہنتی ہیں، بات کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ان کپڑوں کو کیسے پہنتا ہے، میں خود بھی ان سے انسپریشن لیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل وہ فیشن اور میک اپ کی باتیں کرتی تھیں لیکن اب وہ عوام کی خدمت میں مصروف ہوگئی ہیں اس لیے اب ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=RYaPL3glP8s&t=24s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں