65

اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ اورکم عقلی نے ہمیں غریب کیا ہوا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ اورکم عقلی نے ہمیں غریب کیا ہوا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ اورکم عقلی نے ہمیں غریب کیا ہوا ہے: صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ  ہمارے نصیب میں یہ نہیں لکھا پاکستان غریب ملک رہے، دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے ہمیں غریب کیا ہوا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ بی بی کو پتاتھاکہ میں پارٹی سنبھالوں گا، عوام اور کارکنوں کی طاقت سے صدر بنا، آپ کی طاقت سے چلتا ہوں، آپ کی طاقت سے جیلیں بھی کاٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نصیب میں یہ نہیں لکھا کہ پاکستان غریب ملک رہے، اسلام آبادمیں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے ہمیں غریب کیا ہوا ہے، پاکستان غریب ملک نہیں ہے، اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم سب کچھ سنبھال سکتے ہیں، بس صرف دماغ کی کمی ہے، ہم مل کر بیٹھیں اور سوچیں تو کونسی چیز ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے؟ اگر ہم ہمیشہ لڑتے رہے تو عوام پستی ہے، عوام کی قربانی ہوجاتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ہم کوئی قدم لیں تو سوچ سمجھ کر لیں آنے والی نسل کو نقصان نہ ہو، تاریخ میں ہوا ہے کہ لوگوں نے پاکستان کا نقصان کیا ہے، آج تک ان نقصانات کا خمیازہ بھر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ آنے والے سیاست دان غلطیاں کم کریں، مل کر چلیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=SzmmcxM7i_o

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں