65

ضلع مہمند ۔38گھنٹے مسلسل بارش صافی امرائے کور میں دیوار گرنے سےچار بچے زخمی

ضلع مہمند ۔38گھنٹے مسلسل بارش صافی امرائے کور میں دیوار گرنے سےچار بچے زخمی

ضلع مہمند ۔38گھنٹے مسلسل بارش صافی امرائے کور میں دیوار گرنے سےچار بچے زخمی سمیت کئی مقامات پر کچی کمرے اور دیواریں منہدم ہوگئے ہیں۔ جبکہ ریسکیو ٹیم نےصافی امرائے کور میں زخمی بچوں کو علاج کیلئے غلنئی ہسپتال منتقل کرکے غیبہ چوک دوکانوں میں داخل پانی ری پمپنگ سے محفوظ کرلیا۔ریسکیو ذرائع
قبائلی ضلع میں ریسکیو ذرائع کی مطابق 38گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث تحصیل صافی امرائے کور میں دیوار گرنے کی نتیجے میں محمد نامی شخص کے چار بچے زخمی ہوئے ہیں ۔زخمی بچوں میں حارث،کاشف،خدیجہ اور فاطمہ شامل ہیں۔ریسکیو 1122کو اطلاع ملتی ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے غلنئی ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو کی ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر بشارت حسین نے ایک دوسرے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا ہے

کہ تحصیل حلیمزئی غیبہ چوک کے دوکانوں میں سیلابی پانی داخل ہوگئے تھے۔جن سے دوکانوں کے منہدم ہونے کا خطرہ لاحق تھا۔جبکہ ریسکیو ڈیواٹرنگ ٹیم موقع پر پہنچ کر پانی ری پمپنگ کرکے دوکانیں کو خطرے سے محفوظ کرلیا۔جبکہ مختلف آمدہ ذرائع کی مطابق 38گھنٹے سے مسلسل جاری بارش کے باعث کئی مقامات پر کچی کمرے اور دیواریں منہدم ہوگئے ہیں۔چونکہ حالیہ ذیادہ بارش سے زمینداربرادری کوبھی کھڑی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہونے

کا پریشانی درپیش ہے۔اور زمیندار برادری خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔کہ حد سے ذیادہ پانی اور نمی گندم ،پیاز اور کھڑی دیگر فصلوں اور سبزیوں کے پیدوار کیلئے مفید نہیں ۔جبکہ جاری مسلسل بارش برساتی نالوں میں سیلابی ریلے نکل آئے ہیں۔جن سے لوگوں امدورفت میں مشکلات کاسامناہے۔حالانکہ محکمہ موسمیات نے آج شام سے موسم صاف جبکہ دو دن بعد مزید تین دن کیلئے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں