.الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی میاں منڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
ضلع مہمند۔
.الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی میاں منڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔تفصیلات کے مطابق الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سکول کے پرنسپل افراسیاب جاوید مہمند ،امتیاز جاوید مہمند ، ریسکیو1122 ڈیپارٹمنٹ ،ملک ریحان شاہ مہمند ، بانی مہمند چیلڈ فاونڈیشن شباب مہمند
انجینئر لحاظ مہمند ،ملک جان سید، بانی سحر فاونڈیشن ،بانی لیڈز فاونڈیشن ،حاجی اخترشاہ عادل مہمند ، یوتھ ایم پی اے ملک شاہ خالد ،شاہ محمد ،مہمند سنٹر اف لینگویج سنٹر ، ایم ڈی شاہد علی،ذاہد مہمند، ملک اقبال مہمند ،نظیر مہمند ،اساتذہ کرام اور طلباء کے والدین نے اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شلیڈز، ٹرافیاں اور ڈی ایم سی تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل افراسیاب جاوید مہمند نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارے ملک کے قیمتی سرمایہ ہے بہتر مستقبل کے لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اج کل کے ترقی یافتہ دور میں کوئی بھی شخص تعلیم کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کر سکتا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر حصوصی توجہ دیں ۔
اخیر میں گرلز سیکشن کا افتتاح افراسیاب جاوید مہمند اور امتیاز جاوید مہمند نے اپنے ہاتھوں سے کیا
الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں میں نئے داخلے کل یعنی بروز بدھ سے شروع ہونگے ۔ لھذا اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے خاطر جلد از جلد داخلے کرا کر طلباء کی قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔