63

اسرائیل میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ، نیتن یاہو کو برطرف کرنیکا مطالبہ

اسرائیل میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ، نیتن یاہو کو برطرف کرنیکا مطالبہ

اسرائیل میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ، نیتن یاہو کو برطرف کرنیکا مطالبہ

غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے باوجود یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکامی اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی صیہونی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی آباد کاروں نے دارالحکومت تل ابیب کے علاوہ یروشلم، بیت شوا، قیسرہ اور حائفہ میں مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو برطرف کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

تل ابیب میں سب سے بڑا مظاہرہ کپلان اسٹریٹ میں ہوا جبکہ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے اہلخانہ کی جانب سے کریا ملٹری ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کیا گیا اور تل ابیب میں ہوسٹیج اسکوائر پر بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کو یہ سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں اقتدار کا کوئی حق نہیں ہے، حکومت کو فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=8SbR8k0ujZY&t=11s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں