53

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا  جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر حمید کو دوبارہ  سیکرٹری  الیکشن کمیشن تعینات کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہےکہ عمر حمید نے خرابی طبیعت کی بنا پر 5 جنوری کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

عمر حمید سیکرٹری  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ  چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمر حمید کو  سابقہ ریکارڈ  پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں