97

سندھ میں تعلیمی نظام ابتر ہوچکا ، اساتذہ تنظیمیں سیاست کی نذر ہیں ، خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام 95 فی صد بہتر ہے ، غلام قادر پلیجو

سندھ میں تعلیمی نظام ابتر ہوچکا ، اساتذہ تنظیمیں سیاست کی نذر ہیں ، خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام 95 فی صد بہتر ہے ، غلام قادر پلیجو

ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ میں تعلیمی نظام ابتر ہوچکا ، اساتذہ تنظیمیں سیاست کی نذر ہیں ، خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام 95 فی صد بہتر ہے ، پہاڑی علاقوں میں بچیاں دشوار راستوں کے باوجود تعلیمی میدان میں آگے ہیں
، وہاں کی بچیاں بستہ لئے صبح صبح سخت مراحل کا سامنا کرتے ہوئے اسکولوں میں اپنی حاضری یقینی بناتی ہیں
جبکہ سندھ کے اسکولوں مین بچیوں کا تناسب انتہائ کم ہے پ ٹ الف جیسی تنظیم کو سیاست سے بچتے ہوئے جان محمد جمالی جیسی محنت کرکے مزید آگے بڑھنا ہوگا ۔ سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو
پرائمری استاذ و ہیڈ ماسٹر اعجاز پلیجو کے استاد شپ سے ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب
گزشتہ روز ماروی ہال دھابیجی میں پ ٹ الف کے زیر اہتمام
سر اعجاز پلیجو کی تعلیمی خدمات کے 60 سال مکمل ہونے اور ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پ ٹ الف کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد ہوئ جسمیں سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو ، پ ٹ الف ٹھٹھہ صدر محمد شریف تنیو ، انتظار حسین چلگری ، محمد صدیق پلیجو ، نسرین پلیجو ، ناصر حسین صدیقی ، عبدالستار مندرو ، محمد مراد ناہیو ، یعقوب پلیجو ، فاروق پلیجو سمیت ٹھٹھہ ، سجاول کے اساتذہ سیاسی ، سماجی شخصیات و دیگر بڑی تعداد میں شری ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں