61

آج بھی ہمارا مطالبہ ہےکہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: بیرسٹرگوہر

آج بھی ہمارا مطالبہ ہےکہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: بیرسٹرگوہر

آج بھی ہمارا مطالبہ ہےکہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: بیرسٹرگوہر

چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہےکہ  آج بھی ہمارا  مطالبہ ہےکہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم 9 مئی کو  پُرامن احتجاج کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر خان نےکہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان میں امریکی مداخلت کا الزام حکومتی سطح پر اٹھایا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے حکم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جاتیں۔

  بیرسٹر گوہر خان نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے، پہلے کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت کی جائے، باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تا کہ فیصلہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکی سفیر سے ملاقات کا بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم 9 مئی کو پر امن اختجاج کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی کے امریکی مداخلت کے الزام کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کیے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس موقع پر  پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ 9 مئی ریاستی جبر  سے شروع ہوا، بانی پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں نے اغوا کیا،  تمام واقعات پر کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز  خراب ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=AY2yHDy6A0Y&t=9s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں