118

شیخوپورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رکھ ماچھیکے میں سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کا انعقاد

شیخوپورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رکھ ماچھیکے میں سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدائت پر صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح شیخوپورہ کے نواح میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رکھ ماچھیکے میں بھی بچوں میں سیاسی و جمہوری شعور کو اجاگر کرنے کے لئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا جسمیں سکول کی طالبات نے بھرپور حصہ لیا، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے امیدواران کو کمپین کا وقت بھی دیا گیا تھا، ووٹنگ کے موقع پر باقاعدہ پریزائیڈنگ افسران، پولنگ ایجنٹس کو تعینات کیا گیا

اور گنتی کے عمل کے بعد باضابطہ نتائج کا اعلان کیا گیا، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر مورخہ 16 مئی 2024 بروز جمعرات سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن منعقد کئے گئے، ان الیکشنز سے قبل سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات نے تین روز بھرپور انتخابی مہم چلائی، محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے 13 سے 15 مئی تک مہم کی اجازت دی گئی تھی، ضلع شیخوپورہ بھر کے 381 بوائز اینڈ گرلز ہائی و مڈل سکولز میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا اور کم و بیش 1 لاکھ 5 ہزار طلباء و طالبات نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،

ہر سکول میں صدر ، نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر امیدواران نے الیکشن میں حصہ لیا، محکمہ ایجوکیشن پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کی زیر نگرانی الیکشن کا عمل مکمل ہوا جبکہ سکولوں کے ہیڈز نے منعقدہ الیکشن کا پر امن اور شفاف انعقاد یقینی بنایا۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں طلبا و طالبات کو الیکش مہم کے لیے مخصوص ٹائم ٹیبل فراہم کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کیے گئے تھے، سٹوڈنٹ کونسل الیکشن کا مقصد طلباء و طالبات کے داخلوں سمیت دیگر معاملات کا حل باہمی مشاورت سے ممکن بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں