88

ہیلی کاپٹر حادثہ: وزیراعظم کی ایران کے سفارتخانے جا کر ایرانی سفیر سے تعزیت

ہیلی کاپٹر حادثہ: وزیراعظم کی ایران کے سفارتخانے جا کر ایرانی سفیر سے تعزیت

ہیلی کاپٹر حادثہ: وزیراعظم کی ایران کے سفارتخانے جا کر ایرانی سفیر سے تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے ایران کے سفارتخانے جا کر  ایران میں پیش آئے سانحے  پر  ایرانی سفیر سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  صدر ابراہیم  رئیسی اور  وزیرخارجہ کی شہادت کی المناک  خبر  سے گہرا صدمہ ہوا، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور  ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ہماری تمام  تر ہمدردیاں اور  دعائیں شہداء کے اہلخانہ اور  ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، صدر  ابراہیم رئیسی شاندار عالم  اور  بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔

اس موقع  پر  ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ  ایران کی حکومت  اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا تہہ دل  سے شکر گزار ہوں، اس مشکل وقت میں ہمدردی کے لیے عوام  اور حکومت پاکستان کا  تہہ دل سے مشکور ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=8lt0NuWyVv8&t=10s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں