تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے ضلعی عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا 123

تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے ضلعی عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے ضلعی عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

نیلم( نمائندہ خصوصی)تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے ضلعی عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔مرکزی صدر تنظیم سالک رشید عباسی نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ذمہ دریاں ملنے پر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ضلعی صدر مشکور رانا انسٹرکٹر شہری دفاع،سینئر نائب صدر خواجہ فخرالدین جنگلات،نائب صدر محمد شکیل قریشی شاہرات،اسرار قمرناہب صدر برائے مرکز ٹیوٹا،،شفقت صمد لون جنرل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،اکرام اللہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زراعت،ساجد محمود جوائنٹ سیکرٹری عمارات،محمد اشرف تبسم انچارج فوٹوگرافر محکمہ تعلقات عامہ سیکرٹری انفارمیشن،ہارون بٹ سیکرٹری مالیات نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری تقریب پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سالک رشید عباسی تھے۔

صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزاد کشمیر کے ہمراہ مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔غیرجریدہ ملازمین نے مرکزی عہدیداران کو آٹھمقام تقریب آمد پر خوش آمدید کیا۔ مرکزی صدر سالک رشید عباسی نے کہا ہے کہ ہارڈ ایریا الاؤنس نیلم کے ملازمین کا بنیادی حق ہے۔نیلم کے ملازمین کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی فراہمی کے لیے مرکزی ملازمین جنگ لڑیں گے۔نیلم کے سیاسی نمائندے شاہ غلام قادر،میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور اور وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کیساتھ ملکر نیلم کے ملازمین کے حقوق میں ہارڈ ایریا الاؤنس کا اضافہ کراہیں گے۔سروس کے متعلقہ جملہ ایشو سیکٹریٹ تک جو ہیں حل کراہیں گے۔نیلم کے صحافیوں کو شبانہ روز کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

۔تقریب میں ملازمین غیر جریدہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملازمین کے حقوقِ کے لیے تنظیم غیر جریدہ کے عہدیداران کی باڈی کو سراہا ہے۔راجہ وقاص مرکزی جنرل سیکرٹری غیر جریدہ ملازمین کی سود اعظم ہے۔ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تنظیم کوشاں ہے۔آمدہ بجٹ میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے ایک پلاٹ فارم پر اکٹھے ہو کر کردار ادا کیا جاے گا۔ملازمین کے حقوق کے لیے مرکزی صدر سالک رشید عباسی کی قیادت کی جدو جہد کریں گے۔ایپکا کے سیکریٹری جنرل زکاو الرحمن نے کہا کے ملازمین کی جملہ تنظیمیں ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ صدر المصطفیٰ ویلفیئر عتیق احمد کیانی نے کہا کہ عالمی دباؤ پر ملازمین کے حقوق کی پامالیوں کیخلاف ملازمین اتحاد لاہق تحسین ہے

۔تنظیم عہدیداران ملازمین کے لیے امید کی کرن ہیں۔راجہ طاہر مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ملازمین کو ماضی میں بھی تنظیم کی جنگ سے حقوقِ ملے ہیں۔زاہد عباسی غیر جریدہ ملازمین کی نو منتخب باڈی ملازمین کے حقوق کے لیے کردار ادا کریگی۔راجہ اویس ضلعی صدر مظفرآباد نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کی بقا ء کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔راجہ منشاء نے کہا ہے کہ ملازمین اپنی ڈیوٹی/فرائض اور عہدے کی پاسداری کرتے ہوے حقوق کی تگدو کرنا چاہیے۔تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے حقوق کے لیے بھمبر سے نیلم تک دفاع کریں گے

۔مرکزی چیئرمین عبد الوحید نے کہا ہے کہ ملازمین کی جملہ تنظیمیں یک کالب دو جان کے مترادف ہیں۔نان گزٹڈ تنظیمیں ماضی میں جوش وخروش سے ملازمین کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں۔تنظیم عہدیداران ملازمین سے جڑے رہیں۔جب ضرورت پڑے تو جائنٹ کال سے حقوقِ کے حصول کے لیے آغاز کریں گے۔مشکور رانا ضلعی صدر نیلم نے کہا کہ مرکزی عہدیداران سمیت اور شرکاء کا شکریہ اداکیا۔فرائض منصبی کیساتھ ساتھ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔ہارڈ ایریا الاؤنس ضلع نیلم کے ملازمین کا بنیادی حق ہے۔تقریب میں صحافیوں،ٹیچررآرگناہزیشن،اور ہیلتھ ایمپلائز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں