99

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کے مطابق یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنےکا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے جب کہ  مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنےکےلیے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچےگھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سےکھڑی فصلوں، بجلی کےکھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر ميں پناہ لینے سے گریز کریں، گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اس سے احتیاط کریں، ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح  ومسافر پہاڑی علاقوں کےسفر ميں احتیاط کریں اور  سفر سے  قبل مقامی انتظاميہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرورحاصل کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=0SS8jc8yvGI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں