128

کراچی میں کل سے یکم جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

کراچی میں کل سے یکم جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

کراچی میں کل سے یکم جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے یکم  جون  تک شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں  آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل  موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں آئندہ دنوں درجہ حرارت 42سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=0SS8jc8yvGI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں