84

مظفر آباد: پولیس نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی ان کے خاندان سے ملاقات کرا دی

مظفر آباد: پولیس نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی ان کے خاندان سے ملاقات کرا دی

مظفر آباد: پولیس نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی ان کے خاندان سے ملاقات کرا دی

مظفرآباد: پولیس نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی ملاقات ان کے خاندان  سے کرا دی۔

ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی۔

 مغوی شاعر کے بھائی کے مطابق احمد فرہاد کی حالت ٹھیک ہے، اب ہم آزاد کشمیر میں بنائے گئے مقدمات ختم کرانے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

اس سے قبل بدھ کو  شاعر احمد فرہاد کی فیملی نے مظفرآباد  پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ہم مظفرآباد صدر تھانے پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ احمد فرہاد یہاں موجود نہیں۔

اہلیہ احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ پولیس تعاون نہیں کر رہی،  اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی، اس کامطلب ہےکہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔

شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=0SS8jc8yvGI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں