112

آزادکشمیر ہمارا گھر ہے اس کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پرویز احمد وڑائچ

آزادکشمیر ہمارا گھر ہے اس کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پرویز احمد وڑائچ

مظفرآباد ( سٹی رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ آزاد جموں وکشمیر چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے کئی عرصوں سے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر پودے لگانا اؤلین ذمہ داری سمجھتے ہیں،آزادکشمیر ہمارا گھر ہے اس کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ گھر گھر درخت اور پودے لگانے کی ضرورت ہے ۔

ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے ہمیں زیادہ درخت لگانے ہونگیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ خوشگوار ‘ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پودے اور درخت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ماحولیاتی و فضائی آلودگی کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں اور نفسیاتی امراض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے تمام افراد کو بھر پور طریقے سے زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے چاہئیں تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مددملے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے

۔انھوں نے کہا کہ ہمیں فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور نئی نسل کو صحت مند ماحول فر ا ہم کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اس لیے طلباء و طالبات، اساتذہ ،سرکاری وغیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کا فر ض ہے کہ خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،پودے معاشرتی زندگی کا اہم حصہ ہیں لہٰذا زیادہ سے زیادہ درخت اورپودے لگا کر ان کی دیکھ بھال اورنگہداشت کویقینی بنائیں تاکہ انہیں سلامت رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں