147

مسیحی برادری کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج

مسیحی برادری کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج

اسلام آباد ( بیوروچیف)مسیحی برادری کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج ۔شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرگودھا مجاہد کالونی میں ہونےوالے افسوس ناک واقعہ کی غیر جانب تحقیقات کروا کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔تفصیلات کے سرگودھا میں افسوس ناک واقع کے پیش نظر مسیحی برادری نے نیشنل پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے

کہ اس افسوس ناک واقع کے اصل زمہ داران کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اعلی سطح پر غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائیں اور ان زیادتیوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف ائی ار کا اندراج ہونا چاہیے سانحہ سرگودہا کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے

ہر شہری کے جان و مال کا حفاظت و تحفظ کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے انفارمیشن سیکرٹری طارق غوری نے کہا کہ اگر گزشتہ ادوار میں مسیحوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی بات کی جائے جس میں گھروں املاک مقدس الہامی کتابوں اور عبادت گاہوں کو جلانے والوں کو کیفر کردار سزا دی جاتی تو آج سرگودھا جیسا واقعہ نہ ہوتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جلد ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں

تاکہ ملک کا امن و امان خراب کرنے والے عناصر بے نقاب ہوسکیں اور مذہبی انتشار کے پھیلاو سے بچا جاسکے اس وقت مسیحی قوم عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت اور علما کرام ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے آگاہی سیمنارز منعقد کریں تاکہ شر پسند عناصر کی سرکوبی ہوسکے اور ملک کا امن وامان برقرار رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں