133

ڈاکٹر ایک مسیحا

ڈاکٹر ایک مسیحا

تحریر : اقراء تبسم ، چکوال

صحت اللہ پاک کی طرف سے دی گئ بہت بڑی نحمت ہے۔بےشک وہ ذات اگر انسان کو امتحان میں ڈالتا ہے تو انسان کو امتحان سے بھی وہی نکالتا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے بیماری اور صحت سب اسی کے ہاتھ میں ہے۔وسیلہ اور ذریعہ وہی ذات بناتی ہے۔اس ذات نے بہت گہرے راز اور علوم انسان کے لئے رکھ دیے جس سے انسان سیکھ کر نہ صرف خود مستفید ہو رہا ہے بلکہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا رہا ہے

۔انہی علوم میں طب کا علم شامل ہے اور اسکا مطالعہ کرنے اور اس پر عبور حاصل کرنے والے کو ماہرطب یا ڈاکٹر کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر بننے کے لئے طویل تعلیمی اور تربیتی عمل سے گزرنا پڑتا ہے یہ عمل کئ سالوں پر محیط ہوتا ہے۔جس میں میڈیکل کی بنیادی تعلیم سے لے کر کلینیکل پریکٹس تک شامل ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر ہمارے محاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں وہ نہ صرف بیماریوں کا علاج کرتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ذندگیاں بچانے کا وسیلہ بھی بنتے ہیں ڈاکڈاکٹرز کی محنت سے محاشرہ مضبوط اور صحت مند رہتا ہے۔ایک ڈاکٹر نہ صرف بہترین معالج ہوتا ہے بلکہ وہ مریض کی رہنمائی بھی کرتا ہے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان ایک خاص قسم کا رشتہ ہوتا ہے ۔مریض ڈاکٹر پر بھروسہ کرتا ہے

اپنی صحت اور زندگی کی امیدیں اس کے ہاتھ میں دیتا ہے اور ایک ڈاکٹر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مریض کے بھروسے پر پورا اترے ۔ڈاکٹر کی ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں جو وہ بڑے احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں۔علاج کے ساتھ صحت مند ذندگی گزارنے کے لئے تحلیم دیتے ہیں انکی ذمہ داری میں مریضوں کی جسمانی ،ذہنی اور جذباتی صحت کا خیال رکھنا بھی ہے ۔بہت سے ڈاکٹرز اپنی زندگی کے بہت سے لمحات مریضوں کی خدمت میں گزارتے ہیں ان ڈاکٹرز میں ہمارے ایک بہترین نوجوان ڈاکٹر ہدایت اللہ خان شامل ہیں ڈاکٹر خان صاحب نے میڈیکل کامطالحہ نہ صرف پاکستان میں کیا بلکہ بیرون ممالک میں کیا ۔ڈاکٹر خان میڈیکل شحبے میں ابھرتا ہوا ستارہ ہیں میڈیکل کی تحلیم پر عبور حاصل ہے چاہے

وہ جدید ٹیکنالوجی ہو یا جدید آلات ۔بہترین تشخیص سے وہ مریضوں کا علاج اور خدمت کر رہے ہیں انکا اولین مقصد پاکستان میں رہ کر پاکستان کی عوام کو صحت جیسی سہولیات فراہم کرنا۔ایک بہترین اخلاق کے مالک ہونے کے ساتھ مریض کی بہتری کو ترجیح دیتے ہیں۔ڈاکٹر کی ذمہ داری کے ساتھ آپ سوشل میڈیا پر بھی اپنے شحبے سے متعلق لوگوں میں صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں اور صحت سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرتے ہیں ۔سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے میڈیکل سٹوڈینٹس کی رہنمائی کرتے ہیں آپکی ان کاوشوں سے سب مستفید ہوتے ہیں ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ آپکو کامیاب کرے آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں