102

تحفظ ختم نبوت

 تحفظ ختم نبوت

فاطمہ لیاقت ( بورے والا)

ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم اور بنیادی عقیدہ ہے۔ ختم نبوت کا مطلب ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ یہ عقیدہ قرآن کریم اور سنت نبوی کی روشنی میں انتہائی واضح ہے۔
قرآن مجید میں کئی آیات اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں۔ سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 40 میں ارشاد ہے کہ:

“محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، بلکہ وہ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔ اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے.”
یہ آیت تمام مسلمانوں کے لئے ختم نبوت کا واضح اعلان ہے اور اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے دین وایمان کا حصہ ہے۔ اس عقیدہ کی حفاظت اور اس کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ یہ عقیدہ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ دین اسلام مکمل اور جامع ہے اور اس میں تب کسی تبدیلی یا اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو مکمل کر دیا ہے اور حضرت محمدﷺ کی ذات مبارکہ کے ذریعے ہمیں وہ راستہ دکھایا ہے جو قیامت تک کے لئے کافی ہے۔
تاریخ میں مختلف لوگوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کیے ہیں اور مسلمانوں کےدرمیان فتنے اور انتشار پیداکرنے کی کوشش کی ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی اور دیگر جھوٹے مدعیان نبوت اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ایسے جھوٹے مدعیان نبوت کے دعوؤں کا مقصد مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنا اور ان کےعقائد میں شک وشبہات پیدا کرنا ہوتا ہے۔ مسلمانوں کو ایسے فتنوں سےہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں