128

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،راجہ محمد اقبال خان

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،راجہ محمد اقبال خان

شیفلیڈ( بیوروچیف)صدر مسلم لیگ ن شیفلیڈ برطانیہ راجہ محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پاکستان کی معیشت کے استحکام اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

۔انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورے کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں سے متعلق ہیں اور ان کے تحت چینی سرمایہ کاری اور مہارت کو راغب کرکے دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور پاکستان کی معیشت کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہو گا۔ ان مفاہمت ناموں کا مقصد پاکستان کی صنعتی صلاحیت کو بڑھانا، اس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے

۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے کا ایک اہم مقصد سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترقی ہے۔ یہ مرحلہ صنعت کاری، زرعی تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔ ان شعبوں کو ترجیح دیتے ہوئے دونوں ممالک سی پیک کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے آگے ایک جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کریں گے جس سے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری آئے گی

اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ اس دورے نے پاک چین تعلقات کی تزویراتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنا کر دونوں ممالک باہمی ترقی اور علاقائی استحکام کو تقویت دے رہے ہیں۔ یہ تعاون علاقائی تجارت اور جغرافیائی سیاست میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا جس سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں